18 اکتوبر، 2023، 11:19 AM

حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ / میرکاوا ٹینک تباہ

حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ / میرکاوا ٹینک تباہ

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے عیتا الشعب کے علاقے کے قریب قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر دشمن کے مرکاوا ٹینک تباہ کر دئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین چینل نے لبنان کی حزب اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی فورسز نے عیتا الشعب علاقے میں الراہب سرحدی اڈے پر صیہونی فوج سے تعلق رکھنے والے مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔

اس حملے کے دوران اسرائیلی ٹینک میں تعینات متعدد صیہونی ہلاک اور  کچھ زخمی ہوئے۔

جنوبی لبنان میں مزاحمت نے گذشتہ چند گھنٹوں میں صیہونی فوج کے 7 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس علاقے میں غاصب رجیم کے نصب  کردہ زیادہ تر سکیورٹی کیمرے ناکارہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ آپریشن شہید حسین التویل اور شہید مہدی عطوی گروپ نے تین گائیڈڈ میزائل داغ کر کیا۔ 

غاصب صہیونی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس میزائل حملے کے دوران قابض فوجیوں میں سے چار زخمی ہوئے ہیں۔

چند روز قبل لبنان کی حزب اللہ نے اس لمحے کی ویڈیو جاری کی تھی جب اس نے صیہونی رجیم کے مرکاوا ٹینکوں کو حانیتا بیس میں نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں ایک صیہونی فوجی کمانڈر ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے۔

تین روز قبل لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب 5 ٹینک شکن میزائل داغے گئے تھے۔ الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع مغربی الجلیل کو 10 سے زائد راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جو لبنان کے جنوب سے داغے گئے۔

News ID 1919479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha